جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

یورپی یونین کی قرارداد ،پاکستان کی معاشی ،خارجہ اور دفاعی پالیسی پر بیرونی دباؤ کے بعد مذہبی عقائد پر وار قرار

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)یورپی یونین کی قرارداد پر جے یو آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ،خارجہ اور دفاعی پالیسی پر بیرونی دباؤ کے بعد مذہبی عقائد پر وار ہے۔اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت ،وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہوئی ہے۔وزارت خارجہ کے ایسے افسران سے باز پرس کی جائے۔ اسلم غوری نے کہاکہ یورپی یونین میں اس قرارداد کا

پاس ہونا سفارتکاروں اور اور دفتر خارجہ کے اہلکاروں کی نااہلی ہے۔انہوںنے کہاکہ نیازی سرکار کے آنے کے بعد تسلسل سے معیشت گرتی جارہی ہے ،اسرائیل تسلیم کرنے سمیت ناموس رسالت کا مسئلہ یورپی یونین کی قرارداد کے باعث سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اس قرارداد کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اسے پاکستانی مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف قرار دیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ توہین رسالت کی سزا میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں،حکومت سے تو کوئی خیر کی توقع نہیں تاہم عوام کو اس مسئلے پر یورپی یونین کی قرارداد کا بھر پور مقابلہ کرنا ہوگا۔اسلم غوری نے کہاکہ ناموس رسالت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے بڑھ کر ایک مسلمان کے لئے کوئی چیز نہیں ،یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ نااہل حکومت کے آنے کے بعد قومی اور عالمی سطح پر قادیانی اور ان کے پروردہ متحرک ہوچکے ہیں،حکومت ہوش کے ناخن لے اور یورپی یونین پر پاکستانی مسلمانوں کے جذبات واضح کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…