جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

فلسطینی قیدیوں نے با جماعت نماز پراسرائیلی پابندی ناکام بنا دی

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی )اسرائیل کی مجدنامی جیل میں قید فلسطینیوں نے احتجاج کرکے ماہ صیام میں با جماعت نمازوں کی ادائی پر عاید کی گئی اسرائیلی پابندی ناکام بنا دی۔ فلسطینی قیدیوں کی طرف سے احتجاج کے بعد قابض انتظامیہ نے قیدیوں کو با جماعت نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ

مجد جیل کی انتظامیہ نے قیدیوں کو بتایا کہ ماہ صیام میں قیدیوں کو جیل کے صحن میں با جماعت اور انفرادی طورپر نماز ادا کرنے پر پابندی عاید کی ہے جس پر فلسطینی قیدیوں نے احتجاجا اپنے کمرے بند کردیے جس کے بعد صہیونی جیل حکام کو قیدیوں کو کھلی جگہ پر باہ جماعت اور انفرادی نمازوں کی اجازت دے دی ہے۔خیال رہے کہ مجد جیل بنی عامر کیمقام پر واقع ہے جو حیفا شہر کا حصہ ہے۔ مجد ایک پرانی فوجی جیل ہے جس میں سنہ1988 میں پہلی تحریک انتفاضہ کے دوران گرفتار فلسطینیوں کو ڈالا گیا۔ مجد کو حراستی مرکز اور جیل دونوں کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔مارچ 2021 کے آخر میں جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں 4450 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں زیادہ تر عوفر، مجد، النقب اور عسقلان جیلوں میں قید ہیں۔ اسیران میں 37 خواتین اور 140 بچے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…