جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

سنا ہے تروایح کے بعد کی گئی دعا میں اتنا اثر ہوتا ہے کہ ہر مشکل دور ہوجاتی ہے، بھارتی پولیس نے مسلمانوں سے دعائوں کی اپیل کردی

datetime 24  اپریل‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کے خطرناک اضافے کے بعد ایک ہندوستانی پولیس افسر نے مسلمانوں سے نماز تراویح میں کورونا کے خاتمے کیلئے دعاں کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ سے دعا کریں کہ اس ملک اور دنیا سے کورونا کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا سے پوری دنیا میں قہرام مچا ہوا ہے ۔ بھارت کورونا

کی دوسری لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ کوئی ایسا شہر نہیں ہے ، جو کورونا سے بچا ہو۔ مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے ۔ حکومت اور انتظامیہ کورونا کی روک تھام کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، لیکن مریضوں کے اعداد و شمار کم ہونے کے نام نہیں لے رہے ہیں۔اگر کورونا کو شکست دینا ہے ، اس جنگ کو جیتنا ہے ، توسب سے پہلے تو لوگوں کو کورونا کی گائیڈ لائنس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ بار بارپولیس گائیڈ لائنس پر عمل پیرا ہونے کے لئے عوام سے سختی کے ساتھ پیش آرہی ہے تو بعض اوقات وہ اپنے مختلف انداز سے لو گوں کادل جیت رہی ہے ۔کلیان شہر کے پولیس اہلکار انیل جاتک نے لائوڈ سپیکر کے ذریعے ماہِ رمضان کے مقدس مہینے میں مخلصانہ انداز میں مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے ۔ اس مہینے میں نماز تراویح ادا کی جاتی اور نماز کے بعد جو دعا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں اتنا اثر ہوتا ہے کہ ہر مشکل دورہوجاتی ہے

۔ تمام مسلمان بھائیوں سے ہماری اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ اس ملک اور دنیا سے کورونا کا ہمیشہ کیلئیخاتمہ ہوجائے ۔پولیس اہلکار نے اپیل کی کہ عید کی نماز گھر میں ادا کریں ۔ پورے جوش اور ولولے کے ساتھ عید منائیں ۔ کورونا

سے بچنے کا واحد علاج ہے کہ بغیر کسی ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ہاتھ دھوئیں اور ماسک لگائیں۔ جن کو لگتا ہے کہ کورونا کوئی بیماری نہیں ہے تو انہیں گمراہ کیا جا رہا ہے۔بھارتی پولیس اپیل کی کہ کورونا سنگین اور جان لیوا بیماری ہے اور بہت سارے لوگ بیماری کی زد میں آکر چل بسے ہیں، افواہوں پر دھیان نہ دیں، اپنے خاندان کو دیکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…