اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

رمضان المبارک کے آغاز میں کم وقت رہ گیا سعودی عرب میں ماہ شعبان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) سعودی مملکت میں آج بروز ہفتہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، ماہ رجب 30 ایام کا ہوگا۔سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب میں یکم شعبان پیر 15 مارچ کو ہوگی۔ماہ رمضان کی آمد میں اب صرف ڈیڑھ ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ پروفیسر عبداللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اس سال ماہ شعبان المعظم 30 ایام کا ہوگا۔ اس طرح منگل 13 اپریل کو

رمضان المبارک کا چاندنظر آئے گا جبکہ یکم رمضان المبارک 14اپریل کو متوقع ہے ۔ دوسری جانب رواں سال پاکستان بھر میں ایک ہی دن رمضان کے روزے رکھنے اور عید منانے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ہوم ورک شروع کردیا ہے رمضان اور عید الفطر کا چاند کا تنازعہ حل کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولاناالخبیر نے اپنے دور ہ پشاور کے موقع پر غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے بھی ملاقات کی تھی اور عید اور چاند کے حوالے سے معاملات بھی طے پائے تھے ذرائع کے مطابق رواں سال ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے ممکنہ طور پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو گا وزارت مذہبی امور اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک اور عید پر چاند کاتنازعہ حل کرنے کے لئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران ، علماء کرام ، سے بھی ملاقاتیں کریگی جبکہ وزارت سائنس ، محکمہ موسمیات سے مشاورت کریگی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی پشاور کے علمائ، سربراہ کو اعتماد میں لیکر ان کی تجاویز پر غور کیا جائے گا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کے علاوہ علماء کرام بھی مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقاتیں کرینگے اور چاند کے حوالے سے تنازعات کو حل کرنے کے لئے کو ششیں کی جائیگی ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…