منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں گے یا نہیں ؟ سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار

datetime 26  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہوں گے یا خفیہ بیلٹ سے، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں۔صدر مملکت نے سینیٹ انتخابات پر خفیہ رائے شماری کے آرٹیکل 226 کا اطلاق ہونے یا نہ ہونے کے سوال پر مبنی ریفرنس 23 دسمبر 2020 کو سپریم کورٹ میں دائر کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی

سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے 4 جنوری کو کیس کی پہلی سماعت کی اور صدارتی ریفرنس پر کل 20 سماعتیں ہوئیں، عدالت نے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے 25 جنوری کو محفوظ کی۔پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان کی صوبائی حکومتوں، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے اوپن بیلٹ کی حمایت کی جبکہ سندھ حکومت نے مخالفت کی۔اسی دوران حکومت نے 6 فروری کو وفاقی کابینہ سے الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری لے لی۔عدالت نے پیپلز پارٹی، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی سمیت وکلاء تنظیموں کا مؤقف بھی سنا۔چیف الیکشن کمشنر کا ایک ہی مؤقف رہا کہ اگر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے ہیں تو آئین میں ترمیم کروا لی جائے۔چیف جسٹس نے 24 جنوری کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ ووٹنگ کے لیے کیا طریقہ کار اپنانا ہے، کتنی رازداری ہونی چا ہیے، یہ فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، اگر آئین کہتا ہے کہ خفیہ ووٹنگ ہو گی تو بات ختم، سپریم کورٹ پارلیمان کا متبادل نہیں، ریاست کے ہر ادارے نے اپنا کام حدود میں رہ کر کرنا ہے۔اٹارنی جنرل نے آخری سماعت پر جواب الجواب میں کہا کہ عدالت جو بھی رائے دے گی حکومت اس پر عمل کرنے کی پابند ہو گی، ریفرنس پر نظرثانی درخواستیں نہیں آ سکتیں۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…