جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی ہیکرز مودی کی سرپرستی میں پاکستانیوں اور مسلمانوں کی جاسوسی میں ملوث،امریکی کمپنی کا بڑا انکشاف

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) ایک امریکی سیکیورٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہیکرز پاکستانی شہریوں اور اسلامی ایپس کی جاسوسی کرتے ہیں اور ان ہیکرز کو مودی سرکار کی ریاستی سرپرستی حاصل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے غیر ذمہ دار اور دہشت گرد ملک ہونے کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا ہے۔

امریکی سیکیورٹی کمپنی نے بھارت کے ریاستی ہیکرز کا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔امریکی سیکیورٹی کمپنی ‘’لک اؤٹ’’ کے مطابق سن برڈ اور ہورن بِل نامی دو مال ویئر پاکستانی شہریوں اور بھارتی مسلمانوں کی جاسوسی میں ملوث ہیں۔لْک آؤٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سن برڈ اور ہورن بِل کو Confucius APT نامی گروپ کنٹرول کرتا ہے جس کو بھارت کی ریاستی سرپرستی حاصل ہے اور یہ گروپ 2013ء سے جاسوسی سے متعلق سافٹ ویئر بناتا ہے۔ہورن بِل کے ذریعے موبائل میسجز، لوکیشنز اور دستاویزات کی معلومات چوری کی جاتی ہیں جبکہ سن برڈکے ذریعے صارف کے موبائل کا پورا کنٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ہیکرز نہ صرف پاکستان کے اندر بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھی ڈیٹا چوری کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مال ویئر کے ذریعے مسلمانوں سے منسلک موبائل ایپس کی بھی نگرانی کی جاتی ہے۔ ایک امریکی سیکیورٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہیکرز پاکستانی شہریوں اور اسلامی ایپس کی جاسوسی کرتے ہیں اور ان ہیکرز کو مودی سرکار کی ریاستی سرپرستی حاصل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے غیر ذمہ دار اور دہشت گرد ملک ہونے کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…