اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

مودی نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

سرینگر(این این آئی)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرکو گذشتہ 18 ماہ سے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 05 اگست 2019 کو مودی حکومت نے جموںوکشمیر کی خصوصی

حیثیت کو منسوخ کر کے پورے مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ کر لیاتھا ۔ رپور ٹ میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ 18ماہ کے دوران بھارتی فوجیوںنے اپنی جاری ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران سات خواتین سمیت 308کشمیریوںکو شہید کردیا ہے ۔اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر فائرنگ ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے 1ہزار 7سوسے زائد افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ 14ہزار 4سو 89افراد کو گرفتار کیاگیا ۔ رپورٹ میںمزید کہا گیا کہ فوجیوں نے گزشتہ 18ماہ کے دوران 103خواتین کی آبروریزی کی جبکہ 993رہائشی مکانات اور دیگر عمارتیں کو بھی تباہ کیا۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوںکی طر ف سے تلاشی اور محاصروںکی نام نہاد کارروائیاں روز کا معمول بن چکی ہیں جن کی وجہ سے کشمیریوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کا مقصد کشمیریوں سے ان کی شناخت کو چھیننا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوںکو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر کامسلسل فوجی محاصرہ عالمی برادر ی کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے جو مقبوضہ علاقے کی گھمبیر صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتی ۔ عالمی برادری کو کشمیریوںکو انکا حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…