جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

بنگلہ دیش کا اسرائیل سے  جاسوسی کیلئے آلات خریدنے کا انکشاف

datetime 3  فروری‬‮  2021 |

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کی جانب سے اسرائیل کے تیار کردہ ایسے جاسوسی آلات خریدنے کا انکشاف ہوا ہے کہ جس کی مدد سے وہ بیک وقت سیکڑوں افراد کے موبائل فون کی نگرانی کرسکتا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دستیاب دستاویزات اور بیانات سے معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کی فوج نے بنکاک میں مقیم ایجنٹ کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل سے سامان خریدا اور بنگلہ دیش کے

فوجی انٹیلی جنس افسران کو اسرائیل کے انٹیلی جنس ماہرین نے ہنگری میں تربیت دی۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور ان کے مابین کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔الجزیرہ کے خفیہ ذرائع نے بتایا کہ ٹھیکیدار نے کسی بھی طرح سے یہ نہیں کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ مصنوعات اسرائیل سے آئی ہیں کیونکہ بنگلہ دیش کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور اس کے ساتھ تجارت ممنوع ہے۔بنگلہ دیش دنیا کی چوتھی بڑی مسلم آبادی کا حامل ملک ہے اور وہ اپنے شہریوں کو فلسطینی اراضی پر فوجی قبضے کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل کے سفر کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔سرکاری طور پر بنگلہ دیش کا مؤقف ہے کہ وہ اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست وجود میں نہیں آتی۔رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف الجزیرہ کی ان تحقیقات کا ایک حصہ ہے جس میں وزیر اعظم کے تمام طاقت ور بنگلہ دیشی جرائم پیشہ افراد اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے درمیان قریبی تعلقات کو ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فوجی سازوسامان کی خریداری میں ایک اہم شخص حارث احمد نے کردار ادا کیا جو ایک سزا یافتہ مجرم اور بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ عزیز احمد کا بھائی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حارث احمد اب بنگلہ دیش میں رہائش پذیر ہے لیکن 1996 میں ہونے والے ایک قتل کے الزام میں بنگلہ دیش میں مطلوب تھا اور جعلی پاسپورٹ کے ذریعے 2015 میں ہنگری میں آباد ہوا تھا جبکہ ان کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس بھی جاری ہواتھا۔الجزیرہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حارث احمد کے بھائی عزیز احمد بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ بننے کے ایک روز بعد جاسوسی آلات”پی 6 انٹرسپٹ” کے حصول کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جینس ماہرین نے بنگلہ دیش کی انٹیلی جینس ایجنسی ”ڈی جی ایف آئی” کے افسران کو آلات کی افادیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہنگری میں غیر قانونی طور پر کالز کی نگرانی کیں۔پرائیویسی انٹرنیشنل سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ بینڈینی نے پی 6 انٹرسپٹ کے بارے میں بتایا کہ یہ بڑے پیمانے پر نگرانی کا ایک آلہ ہے جو بیک وقت 200 سے 300 موبائل فون ٹریس کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…