منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کے مشہور ترین ڈیموں کے ٹوٹنے کا خطرہ

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق ایک تشویشناک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایریزونا میں ہوور ڈیم سے لے کر جارجیا میں انگوری ڈیم تک دنیا کے بہت سے مشہور ترین ڈیموں کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔ دنیا بھر میں 58 ہزار 700 سب سے

بڑے ڈیموں میں سے زیادہ تر 1930 اور 1970 کے درمیان تعمیر کئے گئے تھے جو 50 سے 90 سال تک پرانے ہوچکے ہیں۔تاہم زیادہ تر صرف 50 تا 100 سالہ مدت کیلئے ہی تیار کئے گئے تھے جس کا مطلب ہے کہ ان کا زندگی کا وقت پورا ہورہا ہے۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ اگر یہ ڈیم ٹوٹ جاتے ہیں تو یہ 8 ہزار 300 کیوبک کلومیٹرز پانی خارج کریں گے جو گرینڈ کین یون (Grand Canyon) کو دو مرتبہ بھردینے کیلئے کافی ہوگا۔ محققین کو امید ہے کہ ان فائنڈنگز سے پالیسی سازوں کو عمر رسیدہ ڈیموں کے بارے میں فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔دوسر ی جانب پاکستان میں ڈیموں، بجلی گھروں کی تعمیر کے لیے عالمی فنڈنگ شروع ہو گئی۔ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک، امریکا، سعودی عرب، فرانس اور جرمنی نے ڈیموں اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے قرضوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کی جولائی تا نومبر کی فارن اکنامک اسسٹنس رپورٹ کے

مطابق تربیلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پانچویں توسیعی منصوبے کیلئے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ایک ارب 51 کروڑ روپے رواں سال فراہم کرے گا۔امریکا نے تربیلا ڈیم کی مرمت اور اس میں معمولی بہتری کے منصوبے کیلئے 91کروڑ 87 لاکھ روپے فراہم کردیئے۔

عالمی بینک نے تربیلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پانچویں توسیعی منصوبے سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو نیشنل گرڈ تک پہنچانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کیلئے 10 کروڑ روپے اور پانچویں توسیعی منصوبے کیلئے الگ سے ایک ارب 64 کروڑ 30 لاکھ روپے فراہم کرنے

کا فیصلہ کیا اور ان میں سے جولائی تا نومبر 22 کروڑ 63 لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں۔عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے موجودہ مالی سال کے دوران 4 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گا۔ سعودی عرب دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑ روپے دیگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک

سکھی کناری، کوہالہ ہائیڈرو پاور سٹیشن کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے فراہم کرے گا۔اے ڈی بی نولانگ ڈیم کیلئے 5 کروڑ روپے دیگا۔ چین سکردو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 65 کروڑ روپے دیگا۔ کویت گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 21 کروڑ 40 لاکھ روپے فراہم کریگا۔

ترک ایگزم بینک نگدار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 5کروڑ روپے دیگا۔ یورپی انویسٹمنٹ بینک ورسک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 74 کروڑ روپے فراہم کریگا۔یورپی یونین ورسک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 10 کروڑ روپے ، فرانس جاگراں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آزاد کشمیر کیلئے 10کروڑ روپے ،

سکردو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 10کروڑ روپے اور درگئی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 3 کروڑ روپے دیگا۔ جرمنی ورسک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 9 کروڑ روپے ، امریکہ آزاد کشمیر میں نئے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل کیلئے 5 کروڑ روپے اور انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن داسو پراجیکٹ کے سٹیج ون کیلئے 5 ارب روپے دیگا۔اسی طرح امریکا نے گومل زام ڈیم کے کمانڈ ایریا کی ڈیویلپمنٹ کیلئے 23 کروڑ 30 لاکھ روپے اور کرم تنگی ڈیم کیلئے 20 کروڑ روپے فراہم کردیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…