اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بھارت کی پڑوسی ممالک کو کرونا ویکسین کی مسلسل فراہمی پاکستان نے مانگی تو کیا مودی سرکار ویکسین دیگی؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) بھارت کی جانب سے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے پڑوسی ممالک کی مسلسل مدد کی جارہی ہے۔ بھارت اب تک بنگلہ دیش ، نیپال ، بھوٹان اور مالدیپ کو کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں بھیج چکا ہے۔ بھارتی ویکسین کی دنیا

بھر میں بہت زیادہ طلب ہے۔ اب تک تقریباً 92 ممالک بھارتی حکومت سے ویکسین خریدنے پر خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پڑوسی ملک پاکستان بھی بھارت سے ویکسین کی خوراک لے سکتا ہے؟روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ہمسائے فرسٹ پالیسی کے تحت بھارت اپنے پڑوسی اور قریبی ممالک کو کورونا ویکسین بھیج رہا ہے۔ بھارتی اخبار دینک بھاسکر نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایم مودی انسانیت کے نام پر پڑوسی ممالک کو کورونا ویکسین دے رہے ہیں۔ ایسے میں اگر پاکستان بھی ویکسین مانگتا ہے تو اسے بھارت کو دینے میں کوئی حرج نہیں ہوگا۔دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہاہے کہ چینی حکومت کووڈ19 ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان کو بطور امدادفراہم کرے گی اور پاکستان کو ویکسینوں کی برآمدات میں تیزی لانے کے لیے متعلقہ چینی انٹرپرائز سے فعال طور پر رابطہ رکھے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں

نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد سے چین اور پاکستان مشکلات پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔چینی قونصلر وینگ یی نے چینی حکومت کے اس فیصلے سے گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو

سپورٹ کرنے کے لیے چینی حکومت نے بطور امداد ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کو ویکسین کی برآمدات میں تیزی لانے کے لیے متعلقہ چینی انٹرپرائز کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگی پیدا کرے گی۔تاہم انہوں نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ چین کتنی مقدار میں

ویکسین فراہم کرے گا اور نہ ہی متعلقہ چینی کاروباری ادارے کا نام بتایا۔یہ تصدیق ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب ایک دن قبل ہی شاہ محمود قریشی بتایا تھا کہ چین نے پاکستان کو 31 جنوری تک ایک کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے،وزیر خارجہ نے

کہا کہ انہوں نے چینی وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی جس میں انہوں نے پاکستان کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا جہاں اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے صورتحال کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے چین کے ساتھ بات چیت آگے بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…