پہلا ملک جو ڈیز ل اور پٹرول گاڑیوں سے چھٹکارا پانے کے قریب

17  جنوری‬‮  2021

اوسلو(این این آئی)دنیا بھر میں اب الیکٹرک کاروں کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی اور یورپی ملک ناروے الیکٹرک کاروں کی مانگ رکھنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ناروے دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کاروں کی فروخت میں 54 فیصد حصہ الیکٹرک کاروں کا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے میں 2019 میں

الیکٹرک کاروں کی فروخت 42 اعشاریہ 4 فیصد تھی جو 2020 میں بڑھ کر 54 اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔نارویان ممالک میں شامل ہے جن کا عزم ہے کہ وہ 2025 تک پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے چاروں صوبوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے یکساں ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاروں صوبوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے یکساں ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کم کر دی جائے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مراسلے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ شہری گلگت اور دیگر صوبوں میں ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کم ہونے کی وجہ سے وہاں اپنی گاڑیاں رجسٹر کراتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس زیادہ ہونے سے گاڑیاں رجسٹر نہیں کرائی جاتیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس انتہائی کم ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ فیس میں مذکورہ فرق کو ختم کرکے پورے ملک میں یکساں فیس مقرر کی جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…