منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے،نعرے لگانے والوں کیخلاف مودی سرکار کے سخت اقدام

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

کرناٹک( آن لائن )بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے ضلع دکشنا پورم میں پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان کی حمایت میں لگنے والے بعض نعروں کے لیے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے بعض ارکان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ لیکن ایس ڈی پی آئی نے ایسے نعرے لگانے کی تردید کی ہے۔یہ واقعہ بیلتھنگڈی کے پاس اوجیرے گائوں کا ہے، جہاں

مذکورہ جماعت نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ایس ڈی پی آئی کے کارکنان خوشی کا جشن منا رہے ہیں اور اسی ویڈیو میں “:پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد” کے نعرے بھی سنے جا سکتے ہیں۔ابھی اس ویڈیو کی اس حوالے سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ آیا یہ نعرے حقیقت میں لگے تھے یا پھر اس ویڈیو کی ایڈیٹنگ کی گئی اور بعد میں ان متنازعہ نعروں کو شامل کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق وہاں بی جے پی اور ایس ڈی پی آئی دونوں پارٹیوں کے ارکان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے جنہیں بعد میں پولیس نے منتشر کیا۔ کسی بھی جانب سے شکایت کے بغیر پولیس نے بذات خود ایس ڈی پی آئی کے 15 ارکان کے خلاف بغاوت کے ساتھ ساتھ کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ابھی تک ان افراد کی شناخت نہیں ہوئی ہے جن پر پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کا الزام ہے۔ضلع دکشنا پورم کے پولیس سربراہ ایم بی لکشمی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، یہ واقعہ بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران ایس ڈی ایم کالج کے کانٹنگ سینٹر میں بدھ کے روز پیش آیا تھا۔ ایس ڈی پی آئی کے ارکان اپنے امیدوار کی جیت پر خوشی منا رہے تھے۔ لیکن ہمیں یہ نہیں معلوم کہ بھیڑ میں کس نے ایسے نعرے لگائے، ہمیں ابھی ان کی شناخت کرنی ہے اور اس کی تفتیش کا عمل

جاری ہے۔اس دوران ریاست میں حکمراں دائیں بازو کی ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے ایس ڈی پی آئی پر پابندی عائد کرنے کے اپنے مطالبے کا پھر سے اعادہ کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کی قیادت مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے جس کا تعلق جماعت اسلامی ہند سے بھی ہے۔ بی جے پی طویل عرصے سے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔اڈپی چیکامگالور سے بی جے پی

کی رکن پارلیمان شوبھا کرناڑلاجے نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، یہ نا تو پشاور ہے اور ن ہی کراچی! ایس ڈی پی آئی امیدوار کی کامیابی کے جشن کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ایک بار پھر ایس ڈی پی آئی نے اپنی وفاداری اور نیت کا ثبوت دیدیا ہے۔ وزیر اعلی بی ایس وائی یدیورپا جی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں، اس ملک دشمن تنظیم پر پابندی لگا دیجیئے۔لیکن سوشل ڈیمو

کریٹک پارٹی آف انڈیا نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کی جماعت کے کسی رکن نے وہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہوں۔ پارٹی کے ضلعی صدر جے عطااللہ نے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا، ہماری جماعت کا کوئی بھی رکن ایسے نعرے نہیں لگائیگا۔اس سلسلے میں جو شخص بھی ہمارا نام بدنام کرنے کی کوشش کریگا ہم اس کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…