لندن (این این آئی )کووِڈ نائنٹین کے بعد نئی قسم کے کورونا سے پریشان برطانیہ کو ایک اور بری خبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جنوبی افریقا سے کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی ایک اور نئی قسم برطانیہ پہنچ گئی، دو کیس بھی سامنے آگئے۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرصحت میٹ ہینکوک نے خبردار
کرتے ہوئے پچھلے دو ہفتوں میں جنوبی افریقا سے آنے والے افراد سے فوری تنہائی اختیار کرنے کی اپیل کردی۔برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 39 ہزار سے زائد کیس سامنے آگئے جبکہ 744 افراد جان سے گئے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 69 ہزار 51 ہوگئی ہے۔