ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمان میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے مریضوں کی موجودگی کا خدشہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) سلطنت عمان میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے مریضوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،خلیجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں عمان میں کورونا وائرس کی نئی اور انتہائی خطرناک قسم کے مریضوں کی موجودگی کا خدشہ کا عندیہ دیا گیا ہے۔عمان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں خدشہ ظاہر کیا گیاہے کہ برطانیہ سے آنے

والے چار مسافرکورونا وائرس کی نئی قسم کے مریض ہیں،اس بارے میں ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے بعد مملکت عمان نے بھی ایک ہفتے کے لیے زمینی، فضائی اور سمندی راستوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، اس پابندی کا اطلاق کارگو کے ذریعے سامان آنے اور جانے پر نہیں ہو گا۔ عمان سپریم کمیٹی نے ملک کی تمام سرحدوں سے آنے اور جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ مملکت نے مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو عارضی طور پر ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق فضائی سروس میں عارضی پابندی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ وزارت صحت نے متعدد ممالک میں کرونا وائرس کی نئی شکل کے پھیلا ؤکے بارے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔ جب تک اس وائرس کی نوعیت کے بارے میں طبی معلومات واضح نہیں ہو جاتیں، شہریوں کی صحت عامہ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات تحت درج ذیل اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا تاہم ہنگامی نوعیت کی پروازیں جاری رہیں گی۔ عارضی فضائی پابندی کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ سعودی عرب

موجود تمام غیرملکی جہازوں کو پرواز کی اجازت ہے۔زمینی اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے حکومت نے سمندری اور بری گذرگاہوں کو بھی ایک ہفتے کے لیے سیل کر دیا ہے اور اس میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔اگر کوئی شخص یورپ یا کسی بھی دوسرے متاثرہ ملک سے مملکت

میں آیا ہے تو اسے کم سے کم دو ہفتوں کے لیے اپنی قیام گاہ پر تنہائی میں رہنا ہو گا۔اس دوران ہر پانچ دن بعد اسے اپنا طبی معائنہ کرانا ہو گا۔اگر کوئی شخص وبا سے متاثرہ ملک سے گذشتہ 3ماہ کے دوران سعودی عرب پہنچا ہے تو اسے اپنا کویڈ 19 کا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…