بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب، عمان اور کویت مکمل سیل، فضائی، زمینی اور سمندری سرحدیں بند کر دی گئیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(مانیٹرنگ +آن لائن)سعودی عرب اور عمان کے بعد کویت نے بھی تجارتی و سفری ذرائع آمدورفت پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ان ایس او پیز کے تحت آج پیر کی رات سے یکم جنوری تک کمرشل پروازیں منسوخ اور بندرگاہوں پر تمام سرگرمیاں بھی معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں کورونا کی نئی شکل سامنے آنے کے

بعد سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں کیآمدورفت پر ایک ہفتے کے لیے عارضی پابندی عائد کردی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے حوالے سے میڈیارپورٹس میں کہاگیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر عارضی پابندی کورونا وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔ کورونا کی یہ نئی قسم برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے-وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ فضائی پابندی ایک ہفتے کے لیے عائد کی گئی ہے تاہم اس میں ایک ہفتے کی مزید توسیع ہوسکتی ہے- مملکت نے تمام زمینی اور سمندری راستے بھی بند کر دی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے تفصیلی بیان کے مطابق وزارت صحت نے خبر دی ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس کی لہر مختلف ممالک میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس وائرس کے بارے میں ابھی تک حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔نئے پھیلنے والے وائرس سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے وزارت صحت کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے مندرجہ ذیل احکامات جاری کیے ہیں۔ تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمد ورفت پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔مخصوص حالات کے علاوہ وہ غیرملکی فضائی کمپنیاں جو مملکت میں موجود ہیں انہیں جانے کی اجازت ہوگی۔ مملکت کی بری سرحدیں بھی ایک ہفتے کے لئے بند کردی گئی ہیں۔ بری راستوں سے بھی آمد ورفت پر بھی ایک ہفتہ

کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی میں مزید ایک ہفتہ توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو 8 دسمبر2020ء کے بعد کسی بھی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے انہیں چاہئے کہ مندرجہ ذیل امور پرعمل کریں۔ ایسے افراد دو ہفتے کے لیے خود کو گھروں میں قرنطینہ

کرلیں۔ قرنطینہ کے دوران کورونا ٹیسٹ کرائیں اور یہ ٹیسٹ ہر 5 دن بعد دہرائیں۔ایسے افراد جو گزشتہ 3 ماہ کے اندر کسی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے انہیں چاہئے کہ وہ فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کرائیں۔ وہ ممالک جو نئے کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے وہاں سے سامان کی امپورٹ حسب معمول جاری رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…