اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

برطانوی وزیر اعظم نے کورونا کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،تمام زیرزمین ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ، یورپی یونین نے بھی بڑی پابندی لگا دی

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی+ آن لائن) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شکل اور ساخت تبدیل کرتے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت انگلستان کے جنوب مشرقی حصے میں ٹرانسپورٹ کے تمام روٹ بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔برطانوی کابینہ کے بعض ارکان لندن آنے اور لندن سے جانے والی ٹریفک بھی محدود کرنے

کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔اگر ایسا ہوا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ لندن کی تمام زیر زمین ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی اور لندن آنے والی عام ٹریفک پر بھی پابندیاں ہوں گی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم آنے کے بعد یورپی ممالک نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں کا اعلان کردیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیلجیم نے برطانیہ کے ساتھ سرحد بند کردی۔بیلجئین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کا فیصلہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کی تشخیص کے بعد کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز بھی برطانیہ سے فضائی سفر پر پابندیوں کا اعلان کرچکا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ بھر میں لاکھوں افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے عوام کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انگلینڈ میں تقریباً 38 ملین افراد سخت ترین اقدامات یعنی درجہ تین میں داخل ہو ں گے۔ شمالی آئرلینڈ 26 دسمبر سے چھ ہفتوں کے لاک ڈاؤ ن کا آغاز کرے گا جس کے نتیجے میں غیر ضروری دکانوں کو بند کرنا پڑے گا۔ ویلز پہلے ہی 28 دسمبر سے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکا ہے جس کا ہر تین ہفتے بعد جائزہ لیا جائے گا۔اسکاٹ لینڈ میں حکومتی وزیرنک گب نے متنبہ کیا ہے کہ تہوار کے دور کے بعد ممکنہ لاک ڈاؤن سمیت سخت پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے،

اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈان کے مساوی ٹئیر فور بھی متعارف کروادی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ٹئیر فور کا اطلاق لندن سمیت ساتھ ایسٹ کے علاقوں میں ہوگیا، کرسمس پر 5 روز کیلئے نرم کی جانے والی پابندیاں اب صرف ایک روز نرم کی جائیں گی۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ٹئیر فور والے

علاقوں میں غیر ضروری اشیا کی دکانیں، جم اور ہیر ڈریسر بند رہیں گے، ٹئیر فور میں لوگ کام پر جانے، ورزش اور ایجوکیشن یا چائلڈ کئیر کیلئے گھر سے نکل سکیں گے۔ بورس جانسن نے کہا کہ ٹئیر فور والے علاقے کے لوگوں کو کرسمس ببل بنانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دیگر

علاقوں میں صرف کرسمس والے دن 3 گھرانوں کے افراد مل سکیں گے، ٹئیر فور ہر نظر ثانی 30 دسمبر کو ہوگی، لوگ نئے نیو ائیر پر بھی قواعد کا خیال رکھیں۔بورس جانسن نے ٹئیر فور والے علاقے کے لوگوں کو گھر سے باہر رات گزارنے اور بیرون ملک جانے سے بھی گریز کا مشورہ دیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…