جدہ (آن لائن ) سعودی حکومت نے خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی کے لیے 1500 خواتین اہلکاروں کی خدمات حاصل کرلیں۔ حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں آنے والی خواتین زائرین کے لیے سہولت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین زائرین کی رہنمائی کے لیے 1500 خواتین اہلکاروں کو مسجد الحرام میں متعین کیا گیا ہے۔