جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

فرانسیسی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری  شہری راتوں رات ارب پتی بن گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2020 |

پیرس(این این آئی)فرانس میں ایک خوش قسمت شہری ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد وہ راتوں رات ارب پتی بن گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈرائنگ میں یوریومنزکارڈ میں عظیم الشان انعام جیت کر ایک مقامی شہری نے 175 ملین پائونڈ رقم جیت لی۔

امریکی کرنسی میں یہ رقم 20 کروڑ 31 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔ لاٹری جیتنے والے فرانسیسی شہری نے یہ ٹکٹ صرف ایک پائونڈ میں خرید کیا تھا۔ اس ایک لاٹری ٹکٹ پر وہ ارب پتی بن گیا۔ لاٹری جیتنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح فرانس، برطانیہ اور دوسرے یورپی ملکوں میں پھیل گئی۔ یہ براعظم یورپ میں سب سے بڑی لاٹری قرار دی جاتی ہے۔یورو ملن برطانیہ میں نیشنل لاٹری کے ذریعہ جاری کیا جاتا ہے۔ اسے کیملوٹ نامی ایک نجی کمپنی کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ کمپنی کی تاریخ میں آج تک کسی نے اتنی بڑی انعامی رقم نہیں جیتی۔لاٹری اتھارٹی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ قرعہ اندازی کے ذریعے یہ معلوم ہوگیا کہ یہ انعام کس نے جیتا ہے انعام جیتنے والے سے پوچھا گیا کہ اگر آپ اس بار کرسمس پرر 175 ملین پانڈ کی رقم جیت جائیں تو آپ کا کرسمس کیسا ہوگا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…