جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پیرس میں سکھ کمیونٹی کا بھارتی زرعی قوانین کیخلا ف شدید احتجاج خراب موسم کے باوجود ایفل ٹاور سے انڈین سفارتخانے تک مارچ

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

پیر س ( آن لائن)بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے ، کسان اور سکھ کمیونٹی ملک کے اندر اور باہر سراپا احتجاج ہیں۔ پیرس میں سکھ کمیونٹی اس احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ کرونا کی وبا، سوشل ڈسٹنس اور خراب موسم کے باوجود سکھ کمیونٹی

کی ایک بہت بڑی تعداد احتجاجی ریلی میں موجود تھی ریلی میں بچے خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی نے ایفل ٹاور سے پیرس میں انڈین سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کیا . ریلی میں موجود سکھ کمیونٹی کے احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔ ہم بھارت میں پنجابی کسانوں کو انصاف دلوانے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ نئے زرعی قوانین سکھ کمیونٹی کے خلاف ہے اور مودی حکومت کے برسر اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں اقلیتوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے ہیں جن پر بھارتی حکومت کی کسان دشمن پالیسی، اور بھارتی حکومت کے خلاف الفاظ تحریر ہیں۔ مظاہرین مودی مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت کسان دشمن اور سکھ محالف پالیسی ترک نہیں کرتی تو یہ تحریک کوئی اور رخ بھی اختیار کر سکتی ہے۔ بھارتی حکومت کسانوں اور سکھ کمیونٹی کے خلاف غیر قانونی اقدمات بند کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…