جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

جوناگڑھ پاکستان کا ہے ، نئے وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوناگڑھ (این این آئی)جوناگڑھ کے نئے وزیرِ اعظم نے حلف اٹھا لیا۔جوناگڑھ کے وزیرِ اعظم کی تقریب حلف برداری جوناگڑھ ہاس کراچی پاکستان میں منعقد ہوئی۔ جس میں جوناگڑھ کے گیارہویں نواب، نواب محمد جہانگیر خانجی کے علاوہ جوناگڑھ ریاست کی اسٹیٹ کونسل کے ممبران سمیت پاکستان کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اصلاحی جماعت کے سربراہ خانوادہ حضرت سخی سلطان باھو

حضرت سلطان محمد علی صاحب ، نواب آف جوناگڑھ کی خصوصی دعوت پر شریک تھے۔ ولی عہد ریاست جوناگڑھ نوابزادہ علی مرتضی خانجی بھی موجود تھے۔ جوناگڑھ ریاست کے دیوان (وزیر اعظم)سے نواب آف جوناگڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی نے باقاعدہ حلف لیا اور اس موقع پر نئے وزیراعظم جناب سلطان احمد علی صاحب کو جوناگڑھ ریاست کی روایتی دستار پہنائی اور انہیں شاہی فرمان بھی دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست جوناگڑھ کے گیارہویں نواب، نواب محمد جہانگیر خانجی نے کہا کہ ہمارے دادا نواب محابت خانجی نے 1947 میں قیامِ پاکستان کے بعد پاکستان سے باقاعدہ الحاق کر کے جوناگڑھ ریاست کی تمام سرکاری عمارتوں پر پاکستانی پرچم لہراکر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ جوناگڑھ ریاست اب پاکستان کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حکومتِ پاکستان جوناگڑھ ریاست کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے سفارتی جدوجہد کے ساتھ اب عملی جدوجہد بھی کرے گی۔ نواب جہانگیر خانجی نے پاکستان کے پولیٹکل نقشے میں جوگڑھ ریاست کو شامل کرنے پہ حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیااور ساتھ ہی ریاست جوناگڑھ میں اپنی عوام کو نوجوان باصلاحیت ہونے کے ساتھ ریاست جوناگڑھ کے ساتھ محبت کرنے والے نئے وزیرِ اعظم سلطان احمد علی کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر حلف لینے کے بعد نئے وزیرِ اعظم سلطان احمد علی نے کہا کہ جوناگڑھ پاکستان ہے۔ یہ ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک مقصد ہے جس کی تکمیل کیلئے میں اپنی ساری زندگی وقف کروں گا۔

اور تمام بین الاقوامی فورم بشمول اقوام ِ متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق پر کام کرنے والے عالمی اداروں کے سامنے اپنے مقدمے کو مزید بہتر انداز میں پیش کرکے بھارت کا قبضہ جونا گڑھ ریاست سے ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے اس موقعے پر ریاست جوناگڑھ کی عوام بشمول مسلمان ،ہندو ،عیسائی اور سکھ برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی ریاست کو بھارتی قبضے سے

آزاد کرانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور بھارتی غاصب ریاست سے اپنی ریاست کو آزاد کرانے کے لئے ہماری عملی جدوجہد کا حصہ بنیں۔ اور ریاست جونا گڑھ میں اس تحریک کو کہ ” جوناگڑھ پاکستان ہے ” کا نعرہ اتنی زور سے بلند کریں کہ مودی سرکار اور اس کے حواریوں کو اندازہ ہو کہ جونا گڑھ کے باسی اپنی ریاست کو آزاد کرانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر نواب محمد جہانگیر خانجی (نواب آف جوناگڑھ)، صاحبزادہ سلطان محمد علی، صاحبزادہ سلطان احمد علی (دیوان جوناگڑھ)

معین خان (نائب دیوان جوناگڑھ)، نواب زادہ علی مرتضی خانجی، عقیل خان، انجینئیر اقبال قریشی، فیصل عزیز، عبدالغنی سلیمان، ڈاکٹر حاجی حنیف طیب، علامہ بلال سلیم قادری، ریحان ہاشمی، عادل ابراہیم، محمود خان، طارق رنگون والا، کرنل رضوان، ڈاکٹر جاوید عزیز، پروفیسر رخسار احمد، عارف پنجوانی، زوہیب طاہر، عبدالعزیز عرب، فیروز صدیقی اور بشیر محمد منشی موجود تھے۔ تقریب کے دوران کووڈ ایس او اپیز پہ مکمل عمل در آمد کیا گیا اور تقریب کو مختصر رکھا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…