پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

او آئی سی اجلاس میں کشمیریوں کے حق میں قراردادمنظور  پاکستان کے وزیر خارجہ کو خراج تحسین، بڑا اعلان 

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے نائیجرمیں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میںکشمیری عوام کے حق میں متفقہ طوپر قرارداد منظور کرانے پر پا کستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کشمیری عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے

جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے کشمیر نے بھارت پر زور دیاہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف کارروائیاں بند کرے،ان کے بنیادی حقوق کا احترام کرے ، متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے باز رہے اور تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میںپر امن طورپر حل کرے۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر کی صورتحال مزید سنگین ہوچکی ہیں اورنسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ منظم انداز سے آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ سات دہائیوں سے مسلسل کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت کررہا ہے ۔ انہوں نے مظلوم کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرنے، کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کی بھرپور حمایت کرنے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت اسی طرح جاری رکھے گا۔مولوی بشیر نے جموں و کشمیر میں جاری قتل وغارت کومہذب دنیا کے لیے لمحہ فکریہ قراردیتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہو کر کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…