ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ترکی نے مقامی طور پر کرونا ویکسین تیار کرلی مارکیٹ میں کب تک دستیاب ہوگی؟  ترک صدر رجب طیب اردوان نے خوشخبری سنا دی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ ( آن لائن ) ترکی نے مقامی طور پر   کورونا وائرس کی ویکسین  تیار کرنے کا اعلان  کردیا ہے۔  میڈیارپورٹس  مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے مقامی طور پر کرونا ویکسین تیار کرلی جو اپریل 2021 میں دستیاب ہوگی۔ حکومتی پارٹی

کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے خوش خبری سنائی کہ ترکی نے مقامی طور پر کرونا ویکسین تیار کرلی ہے۔ترک صدر نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائلز حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، دوا ساز کمپنی نے ویکسین کی خوراکیں بڑے پیمانے پر تیار کرنا شروع کردیں، آئندہ برس اپریل میں ویکسین مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا ویکسین کے حوالے سے پہلے اپنے ملک کا سوچنا انتہائی خود غرضانہ فعل ہے، ویکسین دنیا بھر کے تمام انسانوں کو ایک ساتھ ہی دستیاب ہونی چاہیے، یہی انسانیت ہے۔واضح رہے کہ ترک صدر نے رواں سال جون میں کرونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اْن کا کہنا تھا کہ ترکی مقامی سطح پر ایسی ویکسین تیار کرے گا جس سے مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ‘کوویڈ 19 کا علاج کرنے والی دوا کا ٹرائلز ہوگا اور پھر رجسٹریشن کا عمل مکمل کر کے اسے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا’۔ یاد رہے کہ ترکی نے

چین میں تیار ہونے والی ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ترکی کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ترکی چینی کمپنی سے رواں برس کے اختتام تک ایک کروڑ سے زائد کرونا ویکسین خریدے گا جبکہ ہم کرونا ویکسین کے ٹیکے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی فائزر سے بھی معاہدے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…