ریاض (آن لائن) سعودی حکومت نے زیارت، حج اور ٹرانزٹ ویزوں کے اجراء کے حوالے سے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس میں مزید ترامیم کی گئی ہیں۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرانزٹ ویزے کی شق نمبر تین میں ترمیم کی گئی ہے جس کے بعد فضائی، زمینی یا بری راستوں سے آنے والوں 48 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا گیا ہے۔ نئی ہونے
والی ترمیم کے مطابق خواہشمند افراد کو اڑتالیس گھنٹے کے لیے ٹرانزٹ ویزا فیس سو ریال ادا کرناہوگی اور یہ ویزا مقررہ مدت کے لیے ہی مؤثر ہوگا۔اس کے علاوہ سرکاری گزٹ کی مطابق96 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ اس کی فیس 300ریال ہوگی یہ ویزا فضائی، زمینی یا بری راستوں سے آنے والے سب کے لیے ہوگا۔