جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غریب مسلمان پر قدرت اور قسمت مہربان ہو گئی، آسمان سے 40 کروڑ کا تحفہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا کے غریب مسلمان پر قدرت اور قسمت مہربان ہو گئی، آسمان سے تقریبا ً چالیس کروڑ کا تحفہ اس کے گھر آن گرا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے 33 سالہ جوشوا نامی شخص کے گھر شہاب ثاقب کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر

آن گرا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس طرح گرنے والے شہاب ثاقب کے ٹکڑوں کی فی گرام کے حساب سے قیمت لگائی جاتی ہے اور سائنسدان اس کی قیمت اعشاریہ 50 سے 5 ڈالر فی گرام تک لگاتے ہیں۔جوشوا انتہائی غریب ہے اور تابوت بنانے کا کام کرتا ہے، وہ اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک اسے زوردار دھماکے سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی، وہ گھبرا کر برآمد کی جانب دوڑا، اسے ایک سوراخ نظر آیا، گرنے والا ملبہ اٹھایا تو اسے عجیب و غریب پتھر نظر آیا جو ابھی گرم تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمان سے گرنے والا یہ ٹکڑا ساڑھے 4 ارب سال پرانا اور نہایت نایاب تھا اس وجہ سے اس کی قیمت 857 ڈالر فی گرام تھی اور 2.1 کلو گرام وزنی یہ پتھر 24 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں اس غریب شخص سے خریدا گیا، جو اسے مالا مال کر گیا، پاکستانی روپو ں میں اس کی قیمت تقریباً 40 کروڑ روپے بنتی ہے، اس موقع پرجوشوا نے کہا کہ وہ اب اتنا امیر ہو گیا ہے کہ اپنے لئے بہتر گھر بنوانے کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد کا وقت انتہائی اچھے طریقے سے گزار سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…