ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آنجہانی ڈیانا کا 1995 میں انٹرویو لینے کے لیے جعلی دستاویزات کے استعمال کی تحقیقات کا اعلان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (آن لائن)آنجہانی ڈیانا کا 1995 میں انٹرویو لینے کے لیے جعلی دستاویزات کے استعمال کی تحقیقات کا اعلان کردیا گیا ہے، برطانوی شہزادہ ولیم نے تحقیقات کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ معاملے

کی آزادانہ تحقیقات درست سمت کی جانب قدم ہے، اس سے انٹرویوکاسبب بننے والی سچائی سامنے آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد نشریاتی ادارے کے فیصلوں کی سچائی بھی سامنے آئے گی۔ واضع رہے کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلز کی طلاق 1996 میں ہوئی تھی جب کہ اگلے ہی سال پیرس میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ ہلاک ہو گئی تھیں۔ واضع رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کے مارٹن بشیر نے1995 میں شہزادی ڈیانا کا انٹرویو کیا تھا، انٹرویو میں ڈیانا نے اپنی شادی اور تخت کے وارث پر بات کی تھی۔انٹرویو میں گفتگو کے دوران ڈیانا نے پرنس چارلس کے کمیلا پارکر سے تعلقات کی طرف اشارہ کیا تھا۔انٹرویو کے بعد نشریاتی ادارے پر الزام ہیکہ ڈیانا کو بینک کی 2جعلی دستایزات دکھا کر انٹرویو کے لیے قائل کیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ڈائریکٹرجنرل ٹم ڈیوی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج کوتحقیقات کی ذمہ داری سونپی ہے، ادارہ معاملے کوبہت سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سچائی تک پہنچنا چاہتے ہیں، بھرپور آزادانہ تحقیقات کی تیاری کر رہے ہیں، سابق جج ڈائسن کو کارپوریٹ اسٹاف اور دستیاب ریکارڈ تک رسائی دی جائیگی۔ترجمان برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بشیر کوویڈ کی وجہ سے پیچیدگیوں کا شکار ہیں، بشیر اتنے بیمار ہیں کہ الزامات کا جواب نہیں دے سکتے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…