پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ نے ایران کا 4 آئل ٹینکروں پر لادا گیا تیل ضبط کرنے کے بعد نیلام کردیا، حیرت انگیز اعلان

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے رواں سال ایران کی طرف سے وینزویلا اور دوسرے ملکوں کو بھیجا جانے والے چار آئل ٹینکروں پر لادا گیا تیل ضبط کرنے کے بعد 40 ملین ڈالر میں نیلام کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران اور وینزویلا کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ایلیوٹ

ابرامز نے وضاحت کی کہ تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کے متاثرین کو بطور معاوضہ ادا کیا جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکی میڈیا کے مطابق یہ رقم دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے فنڈز میں جمع کی جائے گی اور اس کے بعد اسے متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔امریکی مندوب نے ایرانی تیل کی ضبطی کو امریکا کے قومی سلامتی کے مفادات کے لیے ٹرپل فتح قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن نے تہران کو لاکھوں سے ڈالر کی رقم سے محروم کردیا اور جب کہ وینزویلا کو تیل کے حصول سے محروم کیا ۔انہوں نے گذشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران ابرامز نے کہا کہ تیل ، پٹرول یا پیٹروکیمیکلز کی ہر کھیپ ضبط یا روکے جانے کے ساتھ ہی ایران کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا۔اس کے باوجود ایران وینزویلا کو ایندھن بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا تاہم ایران تیل کو ضبط کیے جانے سے بچنے کے لیے ایرانی نجی بحری جہازوں کو استعمال کرے گا۔ابرامز کا کہنا تھا کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان تیل کی خریدو فروخت اور دیگر سامان کی تجارت پر پابندیوں کے واضح اثرات سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے امریکا کی دونوں ملکوں پر اقتصادی دبائو کی پالیسی کافی کامیاب رہی ہے۔انہوں نے کہا یہ واقعی دلچسپ ہے کیوں کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ چینی بحری جہاز ایرانی تیل لے کرنہیں لے بلکہ ایرانی ٹینکر ہی ایسا کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…