اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ، کئی بلند و بالا عمارتیں گر گئیں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020 |

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ ترک شہر ازمیر کے گردو نواح میں آیا جس کی شدت امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 16.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے

جھٹکے ترکی کے مغربی ساحل پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے ترکی، بلغاریہ، یونان،برطانیہ،مصر اور لیبیا میں بھی محسوس کئے گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید زلزلے کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ترکی اور یونان فالٹ لائن پر موجود ہیں جہاں پر اکثر اوقات زلزلے آتے رہتے ہیں۔دوسری جانب ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق استنبول کے گورنر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کیے گئے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، زلزلے کے باعث لوگوں گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے نکل ہوئے، دکا ن دار اپنی دکانیں چھوڑ کر باہر آ گئے، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مشرقی ترکی میں آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس وقت زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز ایلازہ صوبے میں سیوریس نامی قصبہ بتایا گیا تھا، جس کی وجہ سے عمارتیں گر گئیں اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔اس وقت بھی زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ممالک شام، لبنان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔ترکی میں زلزلے عام ہیں، 1999 میں مغربی ترکی میں آنے والے ایک زبردست زلزلے میں تقریباً 17 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یادرہے کہ اس وقت آنے والے زلزلہ میں متاثر ہونے والے افراد ایک مقامی سپورٹس ہال میں رات گزارنے پر مجبور ہو گئے تھے اور اس وقت چار سو سے زیادہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا اور لوگوں کو بسترے اور خیمے پہنچائے تھے۔اس وقت حکام نے لوگوں کو خبردار کیاتھا کہ وہ متاثرہ عمارتوں میں واپس نہ جائیں کیونکہ آفٹر شاکس کی صورت میں مزید نقصان ہو سکتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…