سعودی عرب کا عمرہ زائرین کیلئے زبردست اقدام بڑی مشکل حل کردی

26  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی آسانی کیلئے نئی ایپ اعتمرنا متعارف کروا دی ،سعودی عرب کی وزارت حج کے چیف پلاننگ اینڈ اسٹریٹجی آفیسر ڈاکٹر عمرالمدہ کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی عمرہ ایپ اعتمرنا ناصرف

کاروبار میں مسابقت کا ماحول پیدا کرے گی بلکہ زیارت مقدسہ کے تجربے کو بھی خوشگوار بنائے گی۔کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ابتدائی مرحلے کا آغاز اعتمرنا ایپ کے ذریعے شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔بیرون ملک سے معتمرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی اجازت ہوگی، اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی جبکہ 60 ہزار افراد کو مسجدالحرام میں نماز ادا کرنیکی اجازت ہوگی۔سعودی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی سو فیصد اجازت ہو گی، یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے۔یاد رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ حج بھی محدود پیمانے پر ادا کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…