دبئی کے پہلے بزنس گروپ نے اسرائیل میں کاروباری دفتر کھولنے کا اعلان کر دیا

22  ستمبر‬‮  2020

دبئی(آن لائن) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے متعدد اداروں نے آپس میں ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کر دیے ۔ اس کا مقصد فلمی صنعت کے پروڈکشن اور ٹریننگ کے شعبوں میں قریبی تعاون بھی ہو گا اور علاقائی سطح پر مل کر ایک فلم

فیسٹیول کا انعقاد بھی۔ اس بارے میں ابوظہبی فلم کمیشن، اسرائیل فلم فنڈ اور یروشلم فلم اینڈ ٹیلی وڑن اسکول کے مابین معاہدہ طے پا گیا ۔ یہ بات ان اداروں نے پیر کے روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ اس معاہدے کے تحت ایک سالانہ علاقائی فلمی میلہ بھی منعقد کیا جایا کرے گا، جو ایک سال ابوظہبی میں اور ایک سال اسرائیل میں ہوا کرے گا۔دوسری جانب دبئی کے پہلے بزنس گروپ نے اسرائیل میں کاروباری دفتر کھولنے کا اعلان کر دیا۔ الحبتور خاندان کا ملکیتی یہ گروپ ہوٹلوں ، تعمیراتی فرموں، تعلیم اور آٹو موبائل کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔اس گروپ کے سربراہ متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت محمد خلف احمد الحبتور ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی فضائی کمپنی اسریر سے یو اے ای کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی بھی بات چیت کررہے ہیں۔ہم آیندہ دنوں میں بعض نئی شراکت داری سے متعلق انکشاف کی تیاری کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…