بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تائیوان نے چین سے آزاد الگ تشخص پرمبنی پاسپورٹ تیار کر لیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائی پے (این این آئی )تائیوان ایک نیا پاسپورٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں وہ اپنے آزادانہ تشخص کے اظہار کیساتھ ساتھ چین سے آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تائیوانی وزارت خارجہ نے نئے پاسپورٹ کی تصاویر شائع کیں جن میں اس کے سرورق پر بڑے خطوط میں تائیوان کا لفظ دکھایا گیا اور انگریزی میں لکھے گئے جمہوریہ چین کے حجم کو چھوٹا کیا گیا ہے۔ جزیرہ نما تائیوان کے آئین کے مطابق تائیوان ہی اس کا سرکاری نام ہے۔جاپان نے 1945 میں تائیوان کو چینی حکومت کے حوالے کیا تھا۔ چار سال بعد چیانگ کِ شِک نے جمہوریہ چین اور اس کے اداروں کو چین کی خانہ جنگی میں ما زیتونگ کی کمیونسٹ پارٹی کی اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی جزیرے میں منتقل کر دیا۔تب سے تائیوان نے چین کے ساتھ سیاسی تعلقات برقرار رکھنے پرمجبور ہے  تاہم اس نے آئین ، پرچم اور ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری نام کے طور پر جمہوریہ چین کو برقرار رکھا ہے۔دونوں خطوں کے مابین سیاسی تقسیم کے باوجود چین اب بھی تائیوان کا دعوی کرتا ہے کیونکہ وہ اسے اپنا علاقہ سمجھتا ہے۔ چین کی جانب سے پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن پر فوری رد عمل سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…