جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

چین نے لداخ میں ایک ہزارمربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر لیا مزید کن کن علاقوں کی طرف پیش قدمی جاری ہے؟بھارت کے ہوش اڑ گئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2020 |

نئی دلی(این این آئی)بھارتی میڈیا کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ چین نے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ لداخ میں ایک ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ دیپ سانگ کے میدانی علاقے سے لے کر چوشول تک چینی فوج منظم طورپر پیش قدمی کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ دیپ سانگ کے میدانی علاقے میں پیٹرولنگ پوائنٹ 10سی13تک تقریبا نو سومربع کلومیٹر کا علاقہ چین کے کنٹرول میں آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی گلوان میں تقریبا 20 مربع کلومیٹر اورگرم چشمہ کے علاقے میں 12 مربع کلومیٹر کا علاقہ چین کنٹرول میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیانگونگ تسو میں 65 مربع کلومیٹراورچوشول میں 20 مربع کلومیٹرکا علاقہ چین کے کنٹرول میں ہے ۔ بھارتی میڈیا نے مزید دعوی کیا ہے کہ چینی فوج نے پیانگونگ تسو جھیل کے قریب تقریبا8 کلو میٹر کے علاقے کو قبضے میں لے رہی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…