اسلام آباد(اے پی پی)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژنگ جون نے کہا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق شام کی حمایت جاری رکھنا چاہیے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
ژنگ جون نے کہا کہ شام میں سکیورٹی کی صورتحال خصوصی توجہ کی مستحق ہے۔شام میں حال ہی میں بڑے جانی نقصان ہوئے ہیں ۔یہ ایک نامکمل جنگ اور ایک طویل مدتی کام ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چین جو پہلے ہی شام کو دو کھیپوں میں طبی سامان پہنچا چکا ہے ،