ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میںگاندھی کی عینک پھینک دینا چاہتا تھاکیونکہ یہ مجھے کوئی فائدہ نہیں دیرہی تھی لیکن جب نیلامی کی گئی تو اس کی قیمت کیا لگی؟معمرمالک کی قسمت چمک اٹھی

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )برطانیہ کے شہر برسٹل کی ایک نیلامی ایجنسی نے انڈیا کے بانی موہنداس کرم چند گاندھی کی عینک کو دو لاکھ 60 ہزار پانڈ ( ڈھائی کروڑ انڈین روپے) سے زیادہ میں نیلام کیا ہے۔اس عینک کو امریکہ کے ایک کلکٹر یعنی نوادرات جمع کرنے کے شوقین نے نیلامی شروع ہونے کے چھ منٹ کے اندر ہی خرید لیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیلامی ایجنسی ایسٹ برسٹل کا کہنا تھاکہ انھیں تین اگست کو یہ عینک ایک سادہ لفافے میں ان کے لیٹر باکس میں ملی تھی جہاں کسی شخص نے اسے چھوڑ دیا تھا۔اس وقت ایجنسی کی جانب سے اشیا نیلام کرنے والے اینڈریو سٹو نے یہ توقع ظاہر کی تھی کہ اس عینک کی قیمت تقریبا 15 لاکھ روپے ہو گی اور یہ کمپنی کی تاریخ کی سب سے اہم نیلامی ہو گی۔اس عینک کے مالک ایک معمر شخص ہیں اور مینگاٹس فیلڈ کے رہائشی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم اپنی بیٹی کے ساتھ شیئر کریں گے۔کہا جاتا ہے کہ گاندھی کو یہ عینک ان کے چچا نے اس وقت دی تھی جب وہ جنوبی افریقہ میں کام کر رہے تھے۔ یہ دور سنہ 1910 اور 1920 کے درمیان کا ہو سکتا ہے۔ عینک کی نیلامی کرنے والے ایسٹ برسٹل آکشن کے اینڈریو سٹو نے کہاکہ تقریبا 50 سالوں سے یہ عینک کسی الماری میں بند پڑی رہی ہے۔ نیلام کرنے والے شخص نے ایک بار مجھے بتایا تھا کہ وہ اسے پھینک دینا چاہتے ہیں کیونکہ انھیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تھا۔ اب انھیں اس کے لیے اتنی بڑی رقم مل گئی ہے جس سے ان کی زندگی بدل جائے گی۔یہ نیلامی عینک کے معمر مالک کے لیے اچھی چیز ہے۔ شاید اس لیے کہ وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور اس رقم سے ان کی بہت مدد ہو گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…