جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

مودی سرکار فوری پابندیاں اٹھائے امریکی صدارتی امیدوارجوبائیڈن کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسیوں پر کڑی تنقید

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں صدارتی الیکشن کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے نئی دہلی سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلم فار بائیڈن پلیٹ فارم کے تحت منعقدہ ورچوئل فنڈ ریزنگ کے شرکا سے گفتگو میں جو بائیڈن نے کشمیر میں بھارتی اقدامات کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کا

اعتراف کرتے ہوئے جو بائیڈن نے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ میں مسلمانوں کو ہر شعبے میں نمائندگی ملے گی۔اس دوران انہوں نے برائی کو روکنے سے متعلق رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث سنائی اور اسلام سے متعلق گہری معلومات کا اظہار کیا۔اس فنڈ ریزنگ میں جو بائیڈن کی مہم کے لیے 13 لاکھ امریکی ڈالر اکٹھے کیے گئے، جو بائیڈن نے انتخابی مہم میں حصہ ڈالنے والے ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…