بیروت(این این آئی ) بیروت ہاربر مینجمنٹ کونسل کے سربراہ حسن قریطم نے بتایا ہے کہ 2014 میں موزمبیق سے آنے والا ایک بحری جہاز بیروت پہنچا۔ اس جہاز کی منزل بیروت نہیں تھی تاہم جہاز میں تکنیکی خرابی کے سبب وہ بیروت میں لنگر انداز ہونے
پر مجبور ہو گیا۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں قریطم نے مزید بتایا کہ بعد ازاں عدالتی فیصلے میں اس جہاز کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ اس پر لدے مواد کو گودام نمبر 12 میں منتقل کر دیا گیا تاہم ہمیں اس مواد کے بارے میں علم نہیں تھا۔