جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ملائیشیا میں قدیم آباد کاروں کی توہین پر پاکستانی کو 8 بھینسوں کا جرمانہ

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور (این این آئی )ملائیشیا کی عدالت نے قدیم آباد کاروں کے لیے تضحیک آمیز جملے ادا کرنے کے الزام میں پاکستانی تاجر پر آٹھ بھینسیں اورآٹھ گھنٹیوں(بھینسوں کے گلے میں باندھنے والی)کا جرمانہ عائد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے جزیرے بورنیو میں کلیڈوسکوپ کا قبائل آباد ہے جہاں کی مقامی عدالت نے مقامی قوانین اور رسومات کے تحت پاکستانی تاجر عامر علی خان کو سزا سنائی۔عامر علی خان نے مئی اور جون میں قبائلی گروہوں کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کیا تھا جس پر ریاست صباح کی ایک مقامی عدالت نے غیر معمولی جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔مقدمے کی سماعت کرنے والے کوٹا ماروڈو کے ضلعی چیف بینٹن ایڈون نے کہا کہ 50 سالہ بزنس مین عامر علی خان کے تبصرے کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی سطح پر بہت غم و غصہ پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مثالی سزا دینا چاہتے ہیں تاکہ دیگر لوگ ان کی طرح کی غلطی نہ کریں۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آخر پاکستانی تاجر نے کیا کہا تھا۔اس حوالے سے بتایاگیا کہ پاکستانی تاجر ملائیشیا کے مستقل رہائشی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عامر کو جرمانہ ادا کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے ورنہ انہیں 940 ڈالر یا 16 ماہ کی جیل یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…