جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایران سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کو کبھی نہیں بھولے گا، علی خامنہ ای کا اعلان

datetime 22  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے رہبرِاعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے فضائی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو کبھی نہیں بھولے گا اور امریکا سے اس قتل کا بدلہ لے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے یہ بات تہران میں عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

عراقی وزیراعظم نے قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔خامنہ ای نے دعوی کیا کہ امریکا ایک آزاد اور مضبوط عراق نہیں چاہتا ہے۔ایران عراق کے امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں کوئی مداخلت نہیں کرنا چاہتا ہے لیکن اپنے عراقی دوستوں سے یہ ضرور توقع کرتا ہے کہ امریکا کی کسی بھی ملک میں موجودگی کرپشن اور تباہی کا ذریعہ ہوتی ہے اور عراقیوں کو یہ بات جان لینی چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی ہے اور نہ وہ ایسا کرے گا۔وہ ایسے ہر اقدام کا مخالف ہے جس سے عراقی حکومت کم زور ہوتی ہو۔ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کے فروغ کے امریکا کی قیادت میں یقینی طور پر مخالفین بھی موجود ہیں لیکن ہمیں کسی بھی طرح امریکا سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ کچھ بھی نہیں کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…