جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں ہزاروں افراد کو کورونا کی تجرباتی ویکسین کی پہلی ڈوز دیدی گئی

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (آن لائن)متحدہ عرب امارات میں ہزاروں افراد نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تجرباتی ویکسین لگوانے کے لیے اپنا نام رجسٹر کروایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 جولائی کو ابوظہبی میں محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ دوبئی اور العین کے تقریباً 5000 رہائشیوں نے اماراتی ویب سائٹ پر کووڈ ویکسین کے حوالے سے رجسٹریشن اوپن ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران رجسٹریشن کروائی۔بتایا گیا ہے کہ رضا کارانہ طور پر اس تجرباتی ویکسن کو لگوانے کے

لیے رجسٹر ہونے والوں کو پہلی ڈوز دے دی گئی ہے۔ویب سائٹ کے مطابق ابو ظہبی اور العین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بنائی جانے والی پہلی ویکسین کے تیسرے مرحلے میں شامل ہیں۔ یہ ویکسین کو عام لوگوں کے لیے استعمال کی اجازت کی جانب آخری قدم ہے۔اس تجرباتی مرحلے میں 15000 رضاکاروں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق عرب امارات میں اب تک 337 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 56422 ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…