منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات میں آج سے تجارتی مراکز ، ٹاوروں میں نماز کی جگہیں کھولنے کا اعلان

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کیا ہے اور سوموار 20 جولائی سے خریداری مراکز اور بڑے ٹاوروں میں نماز کے لیے مختص کمروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ خریداری مراکز اور ٹاوروں میں نماز کے لیے مختص کمروں میں ان کی گنجائش کے مطابق صرف 30 فی صد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔وہاں نمازوں کے دوران میں کووِڈ19سے بچنے کے لیے تمام پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے گذشتہ دو ایک روز میں کرونا وائرس کے46 ہزار سے زیادہ ٹیسٹوں کی اطلاع دی ۔ان میں صرف 289 افراد کے اس مہلک وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔یو اے ای کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ ان نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد ملک میں کل کیسوں کی تعداد 56711 ہوگئی ہے۔ ان میں 48917 تن درست ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 469 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اب تک کووِڈ19کے 858 فی صد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…