تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مزید ساڑھے تین کروڑ افراد وبا کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو ایران کی کورونا وائرس فائٹنگ ٹاسک فورس کے ٹی وی پر نشر ہونے والے اجلاس میں صدر روحانی نے کہا کہ ہمارے اندازے
کے مطابق ایران میں 2 کروڑ پچاس لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور مزید تین سے ساڑھے تین کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی چوتھائی سے زائد آبادی کے متاثر ہونے کے باوجود ایران میں ہرڈ امیونٹی حاصل نہیں ہوسکی تاہم ہمارے پاس متحد ہو کر اس وبا کو روکنے کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں۔