نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی جانب سے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے مقابلے کے لیے 10.3 ارب ڈالر کی امداد جمع کی جا رہی ہے۔ یہ اب تک امداد کی سب سے بڑی اپیل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تنظیم نے کہاکہ کووڈ 19 کے اثرات کی بدولت سال کے آخر تک 26 کروڑ 50 لاکھ افراد
بھوک و افلاس کی صورت میں داخل ہوجائیں گے۔اقوام متحدہ کی امداد کم آمدنی والے کمزور ممالک کے افراد پر خرچ کی جائے گی۔تنظیم نے متنبہ کیا کہ ناکامی کی صورت میں دہائیوں کی ترقی ضائع ہوجائے گی۔ابتدائی طور پر کورونا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ نے دو ارب ڈالر کی اپیل کی تھی۔