ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی ایک عدالت نے دارالحکومت الریاض میں اپنے والد کی اجازت کے بغیر تنہا رہنے اورآزادانہ سفر کرنے والی خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس خاتون کے خلاف اس کے والد نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
عدالت نے ایک تاریخی فیصلہ کیا اور اس بات کی توثیق کردی کہ کسی بالغ ، عاقل عورت کا الگ تھلگ کسی گھر میں رہنا کوئی قابل سزا جرم نہیں ہے۔ مجھے اس فیصلے سے بہت خوشی ہوئی ہے،اس سے سعودی خواتین کی الم ناک کہانیوں کا اختتام ہوگا۔