سانتیاگو (آن لائن) چلی میں پولیس کتوں کو پسینہ سونگھ کر نئے کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تشخیص کرنے کی ٹریننگ دے رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کتے، جن میں تین سنہری رنگ کے ریٹریور اور ایک لیبراڈر شامل ہیں، کی عمریں چار اور پانچ سال کے درمیان ہیں۔ ابھی تک انھیں غیرقانونی منشیات، دھماکہ خیز مواد اور لاپتہ
افرادکا پتہ چلانے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ٹریننگ پروگرام چلی کی قومی پولیس، کیرابائنیراس اور یونیورسیداد کاتولیکا ڈی چلی کے ماہرین کی مشترکہ کاوش ہے۔مہارتوں کے پولیس سکول کے سربراہ جولیو سانٹیلیسس نے کہا ہے کہ یہ کام فرانس مین کی جانے والی ایسی کوششوں کی پیروی میں کیا جارہا ہے۔