ایک دہائی کا بدترین سیلاب،بنگلہ دیش کا ایک تہائی حصہ مون سون بارشوں کے بعد زیر آب،51لاکھ افراد شدید متاثر

15  جولائی  2020

ڈھاکا(این این آئی)بنگلہ دیش کے سیلاب کی پیش گوئی اور انتباہی مرکز کے سربراہ عارف الزمان بھویان نے بتایاہے کہ ایک دہائی کی ریکارڈ طوفانی بارشوں سے بنگلہ دیش کا ایک تہائی حصہ زیر آب آگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے سیلاب کی پیش گوئی

اور انتباہی مرکز کے سربراہ عارف الزمان بھویان نے بتایا کہ یہ ایک دہائی کا بدترین سیلاب ہے،شدید بارشوں کی وجہ سے دو اہم ہمالیائی دریا متاثر ہوئے ، برہم پتر اور گنگا، جو بھارت اور بنگلہ دیش سے گزرتے ہیں،عارف الزمان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ بنگلہ دیش کا ایک تہائی حصہ زیر آب آگیا ہے اور گائوں کے گھروں اور سڑکوں کے ساتھ کم از کم 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے ۔ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار فاروق احمد نے کو بتایا کہ شمال وسطی بنگلہ دیش میں دریائے برہم پتر معمول سے 40 سینٹی میٹر اونچی ہے اور جس سے اس کے پھٹنے کا خطرہ تھا۔انہوںنے بتایا کہ زیادہ تر دیہاتی اپنے سیلاب سے متاثرہ گھروں کے قریب ہی رہنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم تقریبا 15 ہزار شدید متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرگئے۔10 روز کی پیشگوئی کے ساتھ بڑھتے ہوئے پانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عارف الزمان نے کہا کہ اگر مزید دریائوں کے کنارے پھٹ گئے تو ملک کا 40 فیصد حصہ انتہائی خراب صورتحال میںسیلاب کی زد میں آسکتا ہے۔شمالی قصبے بسوامبھر پور کے دیہاتیوں نے بتایا کہ شمال مشرقی بنگلہ دیش کا ایک بڑا دریا سورما کے کنارے پھٹ جانے کے بعد زیادہ تر مکانات جزوی طور پر زیر آب آگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…