برازیلیہ ( آن لا ئن ) بررازیل میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آ گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41 ہزار 857 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 19 لاکھ 26 ہزار 824 ہو گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برازیل کی
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ایک ہی روز میں ملک بھر میں کورونا کے باعث 1300 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 74 ہزار 133 کی سطح کو پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ برازیل کورونا وائرس سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل میں کورونا کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چند روز قبل برازیلین صدر جیئر بولسونارو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔