ابو ظبی(آن لا ئن ) متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کو اقامے تجدید کرانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے، وزٹ ویزے پر آنے والے ایک ماہ کے اندر ملک سے چلے جائیں۔ لامارات الیوم کے مطابق محکمہ اقامہ کے ترجمان بریگیڈیئر خمس الکعبی
نے بتایا کہ جن غیر ملکیوں کے وزٹ ویزے کی معیاد ختم ہو گئی ہے انہیں متحدہ عرب امارات سے نکلنے کے لیے 10 اگست تک کی مہلت دی گئی ہے جبکہ بیرون ملک اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کو واپس آنے کے بعد تجدید کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔