آیا صوفیہ سے متعلق حتمی فیصلے کا حق صرف ترک حکومت کو حاصل ہے،یہ ہمارا داخلی معاملہ ہے، طیب اردوان نے دیگر ممالک کو اپنے دو ٹوک فیصلے سے آگاہ کر دیا

13  جولائی  2020

انقرہ (آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ سے متعلق حتمی فیصلے کا حق صرف ترک حکومت کو حاصل ہے۔ باقی ممالک کا کام صرف اس فیصلے کا احترام کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں صدر اردوان نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ وہ جگہ ہے کہ جہاں فتح استنبول کے بعد فاتح سلطان مہمت خان نے پہلی نماز جمعہ ادا کی

اور اسے فتح کی علامت کے طور پر مسجد میں تبدیل کیا۔ اسی وجہ سے معاشرے کے ذہن و دل میں اس جگہ کا ایک ناقابل تنسیخ مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ 1934 میں آیا صوفیہ کی عجائب گھر میں تبدیلی کے فیصلے نے ملت کو آزردہ کیا۔ اس مقام کا اپنی اصل شناخت کی طرف واپس پلٹنا ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی مجلس شوریٰ نے اسے پیش کی گئی درخواست کا حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔ آیا صوفیہ کی حیثیت سے متعلق حتمی فیصلے کا حق کسی اور کو نہیں صرف ترک ملت کو حاصل ہے۔ یہ ہمارا داخلی مسئلہ ہے۔ باقی ممالک کا کام صرف اس فیصلے کا احترام کرنا ہے۔لیبیا کے سیاسی بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قابض حفتر اور اس کے حامیوں کا قبضہ پلان کامیاب نہیں ہو سکا۔ترکی اور لیبیا کے درمیان سمجھوتے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس سمجھوتے کے طفیل ترکی نے نہ صرف مشرقی بحرِ روم میں اپنے حقوق اور مفادات کو ضمانت میں لے لیا ہے بلکہ لیبیا میں اپنے بھائیوں کا بھی ساتھ دیا ہے۔صدر اردوان نے کہا ہے کہ سیاسی و اقتصادی لحاظ سے لیبیا کی مضبوطی شمالی افریقہ اور یورپ دونوں کے لئے سکون کا باعث ہو گی۔  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ سے متعلق حتمی فیصلے کا حق صرف ترک حکومت کو حاصل ہے۔ باقی ممالک کا کام صرف اس فیصلے کا احترام کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…