واشنگٹن(این این آئی)واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین بڑھتے ہوئے تنا کے تناظر میں امریکا نے اپنے شہریوں کو چین میں گرفتاریوں کے بڑھتے خطرے سے خبردار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ چین میں امریکیوں کو ریاستی سلامتی کی وجوہات کی بنا پر تفتیش اور طویل نظربند کیا جا سکتا ہے۔چین میں امریکی
شہریوں کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ چینی حکام عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے مقامی قوانین کے من مانے اطلاق عمل درآمد کر سکتے ہیں۔سنکیانگ میں مسلمان ایغور اقلیت کو دبانے کا الزام عائد کرنے والے چینی عہدے داروں پر امریکی پابندیاں عاید کیے جانے کے بعد جمعہ کے روز چین نے واشنگٹن کو جواب دینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔