اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے پہلے بحری موبائل میزائل’ ’آتماجا ‘‘ نے اپنے ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا۔صدارتی دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمر نے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ میزائل نے 200 کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ صدر اب کی بار اس میزائل نے طویل فاصلہ طے کیا ہے۔
تمام تر تجربات میں کامیابی کے بعد اس میزائل کو ترک بحریہ کے سپرد کر دیا جائیگا۔مزید بتایا گیا ہےکہ یہ میزائل جنگی طیاروں کے حملوں سے بحریہ کو محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوگا جو کہ ملکی سطح پر تیار کیا جا رہا ہے جس سے ملکی دفاعی صنعت کا غیر ملکی انحصار بھی کم ہوگا۔ “اتماجہ “کے اردو زبان میں لغوی معنی’” باز‘” کے ہیں۔