جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کے امیر ترین شخص زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کے لیے تیار

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )ویڈیو چیٹ یا کانفرنسنگ کی بات کی جائے تو سب سے پہلے ذہن میں زوم، اسکائپ، گوگل میٹ یا فیس بک میسنجر رومز ذہن میں آتے ہیں۔مگر بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی اب ان تمام پلیٹ فارمز کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار ہیں۔میکش امبانی کے

ریلائنس جیو کے پلیٹ فارم میں حال ہی میں 15 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور اب یہ کمپنی ویڈیو کانفرنسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ رہی ہے۔رواں ہفتے ریلائنس جیو نے ویڈو کانفرنس سروس جیو میٹ کو متعارف کرایا ہے جو دیکھنے میں زوم سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق زوم اور گوگل میٹ کی طرح جیو میٹ میں بھی ایچ ڈی (720 ) پی لاتعداد مفت کالز کی جاسکتی ہیں اور یہ بیک وقت سو افراد پر مبنی ویڈیو کانفرنسنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔اس سروس میں کال کے وقت کو محدود نہیں رکھا گیا بلکہ کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین 24 گھنٹے تک بھی بلاتعطل کال جاری رکھ سکتے ہیں۔کمپنی کا ابھی پیڈ سروس متعارف کرانے کا ارادہ نہیں اور فی الحال یہ سروس غیرمعینہ مدت تک صارفین کو مفت دستیاب ہوگی۔اس سروس کی بیٹا ٹیسٹنگ رواں سال مئی میں شروع ہوئی تھی اور کمپنی کے مطابق اس میں انٹرپرائز گریڈ ہوسٹ کنٹرول بشمول ہر کال کے لیے پاس ورڈ پروٹیکشن، ملٹی ڈیوائس لاگ ان سپورٹ (5 ڈیوائسز)، شیئر اسکرین دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…